بھارت نے ورلڈ کپ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو دے دیا

ہم نیوز  |  Jun 12, 2023

بھارت نے ورلڈ کپ کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو دے دیا ہے، شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

پاکستانی ٹیم کوالیفائرز کے ساتھ 6 اور12 اکتوبر کوحیدر آباد میں میچ کھیلی گی، 20 اکتوبر کو پاکستان بنگلور کے میدان میں آسٹریلیا سے پنجا آزمائی کے لئے میدان میں اترے گا۔

23 اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہو گا، 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ہو گا، کولکتہ میں 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے ٹاکرا ہو گا جبکہ بنگلور میں 5 نومبر کو نیوزی لینڈ سے سامنا ہو گا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے آئی سی سی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا آخری میچ کولکتہ میں 12 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More