ہم نیوز | Jun 11, 2023
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے واضح اعلان کردیا ہے کہ پی سی بی کے اگلے چئیرمین ذکا اشرف ہی ہوں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ذکااشرف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔
احسان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان میں ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو ہمیں بھی ورلڈ کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلنا چاہیے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More