ٹوکیو ایئرپورٹ پر دو طیارے اڑان بھرنے سے پہلے آپس میں ٹکرا گئے

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

ٹوکیو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے اڑان بھرنے سے پہلے ہی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق دونوں طیارے ٹیکسی کرتے ہوئے رن وے پر آپس میں ٹکرائے۔ حکام کی جانب سے کئی گھنٹے رن وے کو بند رکھا گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح رپورٹ ہوا، ٹکرانے والے مسافر طیارے ایوا ایئر اور تھائی ایئر ویز کے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں طیارے رات 11 بجے کے قریب ٹیکسی وے کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھائی طیارے کے پروں میں سے ایک کا کچھ حصہ ٹکر کے باعث غائب ہوگیا جبکہ قریب ہی رن وے پر ملبہ پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

🇯🇵🇹🇼 Passenger planes make contact on taxiway at 's According to the ministry and the Tokyo Fire Department, the two planes involved were operated by and #Taiwan’s #EvaAirways (flight BR189) respectively. Thai Airways plane lost part of its wing after an… pic.twitter.com/Nu8qGKL927

— 🛰️ War in Ukraine 🍉 (@EUFreeCitizen) June 10, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More