سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

نئی دہلی: بھارت نے سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باران میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی۔ جس میں 2 ہزار 143 پسماندہ جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔

سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں مسلمان اور ہندو جوڑے شامل تھے۔ بھارت میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب نے ایک دن میں سب سے زیادہ شادیوں کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

راجستھان میں سب سے زیادہ اجتماعی شادی کی تقریب تقریباً 6 گھنٹے جاری رہی، جس میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کئی عہدیداروں نے شرکت کی اور شادی کے بندھن میں بندھنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادیوں کا اہتمام کرنے والی ٹرسٹ کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو زیورات، برتن، ٹیلی ویژن، ریفریجریٹر سمیت کئی تحائف دیئے گئے، حکام کے مطابق اس تقریب کا مقصد پسماندہ جوڑوں کو شادی کرنے میں مدد کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More