مانچسٹر سٹی چیمپیئنز لیگ کا فاتح بن گیا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

استنبول: مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپیئنز لیگ کا فاتح بن گیا۔

استنبول کے اولمپک اتاترک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی کلب انٹر میلان کو ایک صفر سے شکست دی۔

فائنل میں مانچسٹر سٹی کا واحد گول روڈری نے 68 ویں منٹ میں کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

The 2022/23 champions of Europe, Man City 🏆

— UEFA Champions League (@ChampionsLeague) June 10, 2023

واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں 3 ٹائٹل حاصل کیے ہیں، وہ اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More