قازقستان کے جنگلات میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 11, 2023

استانہ: قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پھیلنے کے باعث حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

متعلقہ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے جنگلات سے اب تک 14 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم اب تک 316 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومتی حکام کے مطابق جنگلات ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جہاں وائلڈ لائف رینجرز کے اہلکار پھنسے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کو زیادہ درجہ حرارت اور ہوا کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More