سرکاری ملازمین کے 6 منجمد الاؤنسز میں بھی بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 10, 2023

گزشتہ روز حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جہاں خاطر خوا اضافہ کیا وہیں ان کے 6 منجمد الاؤنسز میں کو بھی بڑھا دیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈیوٹی اسٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے قیام کے ڈیلی الاؤنس اور مائیلج الاؤنس میں 50فیصداضافہ کر دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل چارجز ، کرنٹ چارج، ڈیپوٹیشن الاؤنس میں 50فیصد اضافہ کر کے 12ہزار روپے سے بڑھا کر 18ہزار روپے کر دیاگیا ہے۔

آرڈرلی الاؤنس کو بڑھا کر 25ہزار روپے کر دیاگیا ، اسپیشل کنوینئس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر کے چار ہزار روپے کر دیاگیا۔

ملٹری کے کنسٹنٹ اٹنٹڈ الاؤنس کو 7ہزار روپے سے بڑھا کر 14ہزار روپے جب کہ مجاز پنشنرز کے ڈرائیور الاؤنس کو 14ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے کر دیاگیا ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More