برطانیہ کا 10 پاؤنڈ میں وزٹ ویزے کا اجرا

ہم نیوز  |  Jun 10, 2023

لندن: برطانیہ نے 7 عرب ملکوں کے شہریوں کے لیے 10 پاؤنڈ میں وزٹ ویزے کا اجرا شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے خلیج تعاون کونسل کے ملکوں اور اردن کے شہریوں کے لیے صرف 10 پاؤنڈ سے ای ویزا پرمٹ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کی ترجمان روزی ڈیاز نے کہا کہ الیکٹرانک وزٹ ویزے کے اخراجات اور ضروریات کو کم کرنے سے خلیجی ملکوں اور اردن کے زائرین سب سے کم لاگت میں آسانی کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کر سکیں گے۔

برطانیہ کا جاری کردہ نیا نظام عرب ملکوں کے شہریوں کو 2 سال کے دوران کئی مرتبہ برطانیہ جانے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ خلیجی ملکوں کے شہری اس وقت نافذ الیکٹرونک ویزا استثنیٰ کے نظام کے تحت برطانیہ جانے کے لیے 30 پاؤنڈ ادا کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اردن کے شہری برطانیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے 100 پاؤنڈ ادا کرتے ہیں۔

الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم کا اطلاق اکتوبر 2023 میں قطری شہریوں اور خلیج تعاون کونسل کے بقیہ ملکوں اور اردن کے شہریوں پر فروری 2024 میں ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ 2024 میں اس نئے سسٹم کا اطلاق پوری دنیا میں بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More