مصر میں شارک مچھلی کے حملے سے روسی شہری ہلاک

اردو نیوز  |  Jun 10, 2023

مصر کے شہر الغردقہ میں شارک مچھلی کے حملے کے روسی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے روسی قونصل جنرل اور مصری سکیورٹی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے شہر الغردقہ میں بحر احمر کے ساحل کے قریب شارک مچھلی کے حملے سے روسی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

مصر کی وزارت ماحولیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ساحل پر گھومنے والے روسی شہری کی موت کی ذمہ دار ٹائیگر شارک مچھلی ہے۔‘

وزارت کی جانب سے ہلاک ہونے والے روسی شہری کی شناخت کی کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

وزارت ماحولیات کے بیان کے مطابق وزارت کی ٹیم اور بقیہ انتظامیہ شارک کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے ساحل کے قریب تیراکی، پانی کے اندر جانے اور بقیہ پانی کے کھیلوں پر پابندی لگائی ہوئی تھی۔

Recent shark attack in Egypt pic.twitter.com/8E1QgNfySY

— Levandov (@blabla112345) June 8, 2023

شارک کے حملے کی جگہ پر پہنچنے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ’جب قریبی ہوٹل کے لائف گارڈ نے خطرے کی گھنٹی بجائی تو وہاں موجود لوگ روسی شہری کی مدد کرنے کو پہنچے لیکن وہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔‘

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ہلاک ہونے والا روسی شہری 1999 میں پیدا ہوا اور وہ مصر میں سیاح کے طور پر موجود نہیں تھا بلکہ وہیں مستقل طور پر مقیم تھا۔

میسیجنگ ایپ ٹٰیلی گرام میں قونصل خانے نے روسی سیاحوں کو پانی میں جانے سے محتاط رہنے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More