پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور اس دہائی کا بڑا دہشتگرد جہنم واصل

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن اور موجودہ دہائی کا بڑا دہشتگرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر جہنم واصل ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خطرناک ترین دشمن کی افغانستان میں پر اسرار ہلاکت سامنے آئی ہے۔ دہشتگرد ثنااللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے صوبے کنڑ میں جہنم واصل ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد اور اُس کی فیملی بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آئی تھی۔ دہشتگرد ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں بھی شریک رہا۔دہشتگرد ثناء اللہ پاکستان اور دنیا بھر میں حملوں کا ماسٹر مائینڈ رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ غفاری اپریل 2020 سے اسلامک اسٹیٹ خراسان کا سرغنہ تھا اور آپریشنز کا ماسٹر مائئڈ رہ چکا تھا۔ 2021 میں اقوام متحدہ، امریکا اور یورپین یونین کی جانب سے ثناء اللہ ٖغفاری کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد ثناء اللہ غفاری کے سَر پر 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More