ملکی زرمبادلہ میں بڑی کمی

ہم نیوز  |  Jun 09, 2023

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کم ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی سے 3 ارب 91 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More