میسی اب کون سا کلب جوائن کریں گے ؟

ہم نیوز  |  Jun 08, 2023

معروف فٹبالر لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اب امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔

لیونل میسی نے سعودی کلب کی پُرکشش پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کا فیـصلہ کیا ہے۔

لیونل میسی کے اس معاہدے میں دنیا کی 2 بڑی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More