بھارت، نسلی فسادات، ایک خاندان کے 3 افراد کو ایمبولینس سمیت زندہ جلا دیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

نئی دہلی: بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری ہے، نسلی تشدد کے دوران ایک خاندان کے تین افراد کو ایمبولینس میں زندہ جلا دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتہ دار موجود تھا۔

میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہتھیار سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اب تک 100 کے قریب افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں ہونے والے نسلی فسادات کے باعث اب تک 35 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More