دبئی، صارفین کیلئے مفت سواری کی پیشکش

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

دبئی: دبئی میں 10 جون کو کریم کی بائیک سواری لامحدود استعمال کے لیے مفت میں دستیاب ہو گی، یہ اقدام عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماحولیات کا عالمی دن 5 جون کو منایا گیا ہے لیکن ایپ کے ذریعے سفری سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنی یہ دن 10 جون کو منائے گی۔ اسی مناسبت سے صارفین کو ہفتے کے دن مفت سواری کی پیشکش کی گئی ہے۔

خلیج کے مؤقر انگریزی جریدے عربین بزنس کے مطابق امارت دبئی کی روڈز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے اشتراک سے کائناتی توانائی پر مبنی بائیک کی سواری آئندہ ہفتے کے دن 24 گھنٹے کے لیے صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ کریم کا کوئی بھی صارف شہر کے 186 ڈاکنگ اسٹیشنوں میں سے کسی ایک سے 45 منٹ تک استعمال کے لیے سواری حاصل کرسکتا ہے۔

آر ٹی اے نے اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام دبئی کو بائیک دوست شہر میں تبدیل کرنے کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا جارہا ہے جو نجی، سرکاری شراکت داری ( پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،پی پی پی) کا بہترین نمونہ ہے۔

دبئی، شوقین افراد کیلئے خوشخبری، جہاز میں پارٹی کرنے کی سہولت متعارف

جاری کردہ بیان کے تحت اس اقدام کا بنیادی مقصد ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے کمیونٹی اقدامات متعارف کرانا اور اس ضمن میں پائیداری کے فریم ورک کے تحت قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More