ہمیں کوئی اور کھیل ڈھونڈ لینا چاہیے؟ بابر اعظم نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وہ اور ساتھی کرکٹر محمد رضوان کرکٹ چھوڑ کر کسی اور کھیل کا حصہ بن جائیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں بابر اور رضوان کو فرینچ مارشل آرٹس کے ماہر فرانس گانو، نائیجیرین مارشل آرٹس کے ماہر کمارو عثمان اور امریکی فٹبالر جیمیز ونسٹن کے ہمراہ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاری کردہ ٹویٹ میں بابر اعظم نے لکھا کہ جب فرانس گانو، کمارو عثمان اور جیمیز ونسٹن جیسے چیمپیئنز، کرکٹ میں دلچسپی ظاہر کرنے لگیں تو مجھے اور رضوان کو کوئی ایک کھیل ڈھونڈ لینا چاہیے۔

When champions like , and @jaboowins vouching to play cricket, may be it is time for @iMRizwanPak and I to join another sports. Thoughts? 🙄🤔 pic.twitter.com/zK0boCq7OI

— Babar Azam (@babarazam258) June 5, 2023

بابر اعظم نے اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین سے مشورہ بھی لیا جس پر صارفین کی طرف سے دلچسپ جوابات دیکھنے کو ملے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘آپ اور رضوان کرکٹ ٹیم کی جان ہیں، آپ کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا سوچنا بھی منع ہے’۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘کپتان ہمیں کرکٹ پر لگا کر خود کرکٹ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں؟’ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘کپتان آپ کو سب سے زیادہ کرکٹ ہی سوٹ کرتی ہے’

Babar. Sky is the limit for you. Wherever you go we will always be vouching for you. But seriously cricket suits you the most champ. 😊🩶💚

— MK⁵⁶ I #BA56 (@ZalmiSzn) June 6, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More