افغانستان ،سکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 05, 2023

افغانستان میں ایک سکول کی 60 طالبات کو زہر خوانی کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

عالمی  میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک سکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا۔ جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔

طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جارہی ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More