جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ

ہم نیوز  |  Jun 04, 2023

ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبٹس ایک بار پھر ایک خوفناک انتباہ کے ساتھ سامنے آئے ہیں، اس بار انہوں نے جون کے پہلے ہفتے کے دوران ایک شدید زلزلے کے بارے میں خبردار کیا ہے جسے انہوں نے “زبردست” قرار دیا ہے۔

“جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ ۔ اضافی ہوشیار رہیں۔” متنازعہ سائنسدان نے اس کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

اپنی بات کی تائید میں انہوں نے اہم سیاروں کی پوزیشن کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 اپریل سے زمین، مریخ اور یورینس کے درمیان قربت اور پورا چاند بہت نازک صورتحال ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ زمین کی پرت اور اس پر دباؤ کی شدت پر منحصر ہے۔ہوگریبٹس کی بار بار وارننگ نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

خاص طور پر اس کے لیے کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں آنے والے کئی زلزلوں یا جھٹکوں کی پیش گوئی کی تھی۔

ان میں سب سے اہم ان کی 6 فروری کو ترکی کی سرزمین پر آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیشین گوئی تھی جس میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔

ہوگریبٹس نے اس سے تین دن قبل پیش گوئی کی تھی کہ ان علاقوں میں شدید زلزلہ آئے گا۔

ماہرین زلزلہ اور ماہرین ارضیات، ہوگریبٹس کے نظریات کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ بہت سے ماہرین اور مطالعات میں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ زلزلوں کی تاریخ کی قبل از وقت پیشین گوئی نہیں کی جا سکتی۔

تاہم ہوگریبٹس اپنے نظریات پر قائم ہیں اور سیاروں کی حرکت، ان کے قربت اور زمین پر ان کے اثرات کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں اور زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید پیشین گوئیوں کرتے رہتے ہیں۔

Mega-thrust earthquake warning for the first week of June. Be on extra alert. https://t.co/gUJibBgxM4

— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) May 30, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More