نئی دہلی: بھارت میں ٹرینوں کے خوفناک حادثے میں 230 سے زائد افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہولناک تصادم ہوا۔ مسافر ٹرین کورومنڈیل ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جا رہی تھی۔ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں الٹ گئیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اڑیسہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر آ گئی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جائے حادثے پر امدادی کام جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگواران کے ساتھ ہیں۔
Distressed by the train accident in Odisha. In this hour of grief, my thoughts are with the bereaved families. May the injured recover soon. Spoke to Railway Minister and took stock of the situation. Rescue ops are underway at the site of the mishap and all…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2023