مودی حکومت نے نفرت کو فروغ دیا، راہول گاندھی

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

واشنگٹن: بھارتی اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے نفرت کو فروغ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر میں مذاکرات اور جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر وسیع پیمانے پر مذاکرات کی ضرورت ہے جبکہ مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم اور نفرت کو فروغ دیا۔

بھارتی رہنما نے نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More