وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

انقرہ: وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے سرکاری دورے پر پہنچنے پر ترکیے کی وزارت خارجہ کے حکام، پاکستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر اعظم کی دورہ ترکیے کے دوران ترک صدر اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ اتوار کو ترکیے کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More