واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن لڑکھڑا کر منہ کے بل گر پڑے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن ایئر فورس اکیڈمی کی تقریب کے دوران کیڈٹ سے ہاتھ ملانے کے بعد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے۔
امریکی صدر کے گرنے پر قریب کھڑے اہلکاروں نے انہیں فوری طور پر سہارا دے کر کھڑا کیا۔ جس کے بعد وہ اپنی نشست کی جانب چلے گئے۔
Biden falls on stage at the U.S. Air Force Academy graduation ceremony
— BNO News (@BNONews)
اس سے قبل بھی متعدد بار امریکی صدر چلتے چلتے اچانک گر چکے ہیں جس پر امریکی شہریوں اور ماہرین نے ان کی صحت پر سوالات اٹھائے تھے۔