یوکرین میں چلتی ہوئی سڑک پر میزائل آ گِرا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Jun 01, 2023

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں چلتی ہوئی سڑک پر میزائل آ گِرا، میزائل گاڑی سے چند قدم دور گِرا جس سے کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائس آف امریکہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک مصروف سڑک پر میزائل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ میزائل گرنے کی ویڈیو گاڑی میں لگے ڈیش کیمرے سے بنائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق 29 مئی کو روس کی جانب سے ہونے والے میزائل حملے کو ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا تھا جس کے بعد تباہ ہونے والے میزائل کا ملبہ سڑک پر آگرا۔ رپورٹس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

A dashboard camera captured the moment when part of a missile fell next to a car driving on a Kyiv road, as Russia launched its 16th attack on Ukraine's capital, May 29, 2023.

— Voice of America (@VOANews)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More