آڈیو ریکارڈنگ، ٹرمپ کس ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویز کی بات کر رہے ہیں؟

اردو نیوز  |  Jun 01, 2023

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی 2021 کی آڈیو ریکارڈنگ میں اعتراف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ایران پر ممکنہ طور حملے کے بارے میں پینٹاگون کی ایک خفیہ دستاویز اُن کے پاس ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نےنشریاتی ادارے سی این این کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ریکارڈنگ فیڈرل پراسیکیوٹر کے پاس موجود ہے اگرچہ سی این این نے یہ رکارڈنگ نہیں سنی تاہم متعدد ذرائع سے اس کی تصدیق کی ہے۔ 

کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ، جو 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بننے کے خواہاں ہیں، سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویز اپنے پاس رکھی۔

ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان اشارہ ہے کہ وہ معلومات شیئر کرنا چاہیں گے۔

ٹرمپ نے غلط کام کی تردید کی ہے، ان کے کسی نمائندے نے ریکارڈنگ کی رپورٹ یا ٹرمپ سے منسوب بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور تحقیقات کو ’سیاسی حربہ‘ قرار دیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان سٹیون چیونگ نے کہا کہ ’یہ لیکس کشیدگی کو ہوا دینے اور ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو میڈیا کی طرف سے ہراساں کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔‘

محکمہ انصاف نے انکشاف کیا تھا کہ سابق صدر کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جن میں امریکہ کے انتہائی خفیہ رازوں پر مشتمل مواد موجود ہے (فوٹو: اے ایف پی)محکمہ انصاف میں سپیشل کونسل جیک سمتھ کے دفتر کے ترجمان پیٹر کار نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

محکمہ انصاف تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا ٹرمپ نے جنوری 2021 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد امریکی حکومت کے ریکارڈ (جن میں سے کچھ ٹاپ سیکرٹ تھے) کو اپنے پاس رکھ کر قانون کو توڑا، یا نہیں۔

گذشتہ سال اگست میں محکمہ انصاف نے انکشاف کیا تھا کہ سابق صدر کے پاس غیر قانونی طور پر ایسی دستاویزات ہیں جن میں امریکہ کے انتہائی خفیہ رازوں پر مشتمل مواد موجود ہے، اس لیے ٹرمپ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More