وزرائے دفاع کی ملاقات، چین نے امریکہ کی درخواست مسترد کر دی

اردو نیوز  |  May 30, 2023

چین نے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کی ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اخبار وال سٹریٹ جرنل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’یہ ملاقات سنگاپور میں اگلے ویک اینڈ پر ہونے والے سکیورٹی فورم کے سالانہ اجلاس میں ہو سکتی ہے۔‘

پینٹاگون کی جانب سے اخبار کو جاری کیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’چین کی جانب سے امریکہ کو مطلع کردیا گیا ہے کہ یہ ملاقات نہیں ہو سکے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ مئی کے آغاز میں چین کو دعوت دی گئی تھی اور اس میں سیکریٹری دفاع آسٹن کی ملاقات چینی کے وزیر دفاع لی شنگفو سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔‘

بیان میں پیٹاگان کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈیپارٹمنٹ کھلے انداز میں مواصلاتی رابطوں پر یقین رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ مسابقت تصادم کی طرف نہ جائے۔

پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت ہو رہی ہے۔

لائیڈ کربی نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈیٹرائٹ میں ہونے والے ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن (ایپک) کے اجلاس میں امریکہ کے تجارتی نمائندے کیتھرائن ٹائے کی چینی ہم منصب سے ملاقات بھی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More