امریکہ، پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کا معاہدہ ہو گیا

ہم نیوز  |  May 29, 2023

نیویارک: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کا امریکہ میں نیا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے روز ویلٹ ہوٹل کا معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کے ساتھ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل آئندہ تین سال تک نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی۔

طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائیگرنٹس کو رکھے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 18 ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے اس حوالے سے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دے دی ہے۔

روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ہے، نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جواب طلب کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More