ایشیاکپ ، پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ

ہم نیوز  |  May 29, 2023

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ایشیا کپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ایشیاکپ کیلئے پاکستان کےتجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کرینگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ نےغیررسمی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے موقف سے آگاہ کیا۔

ہائبرڈ ماڈل سےمتعلق حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔

سری لنکا،افغانستان اور بنگلادیش پاکستان میں میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کرچکےہیں۔

ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد ہوتا ہے تو ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More