ایئر انڈیا ماہانہ 600 پائلٹس اور کریو ممبرز بھرتی کرے گی

اردو نیوز  |  May 29, 2023

ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے کہا ہے کہ ایئرلائن ہر مہینے 550 کیبن کریو ممبرز اور 50 پائلٹس بھرتی کر رہی ہے اور رواں برس کے آخر تک چھ اے350 طیاروں کے فِلیٹ میں شامل ہونے کی امید ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ برس جنوری میں حکومت سے یہ ایئرلائن خرید کر اس کی باگ دوڑ سنبھالنے والے ٹاٹا گروپ نے نقصان میں جانے والی اس ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں 470 طیاروں کے ایک بڑے آرڈر کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی آپریشنز کو بڑھانے کا سلسلہ بھی شامل ہے۔

کیمبل ولسن جو ایئر انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او بھی ہیں، نے اپنے بھرتی کے منصوبوں کے حوالوں سے نئی دہلی میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی ہدف نہیں ہے، لیکن تقریباً 550 کیبن کریو ممبرز اور 50 پائلٹس ہر ماہ آ رہے ہیں اور نئے سرے سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کیبن کریو ممبرز کے معاملے میں، یہ تقریباً دس گنا اضافہ ہے اور پائلٹوں کے معاملے میں، یہ پہلے سے پرائیویٹائزڈ ایئرلائن کے سالانہ ریٹ پر تقریباً پانچ گنا اضافہ ہے۔‘

کیمبل ولسن کے مطابق بھرتیوں کی یہ رفتار اس سال کے بیشتر حصے تک جاری رہے گی اور سال کے آخر تک کم ہو جائے گی اور 2024 کے آخر تک اس میں دوبارہ تیزی آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More