رجب طیب اردوان نے ترکیہ کا صدارتی الیکشن جیت لیا

ہم نیوز  |  May 28, 2023

رجب طیب اردوان ایک مرتبہ پھر ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

رجب طیب اردوان 52 جبکہ کمال قلیچ داراوغلونے47فیصد ووٹ حاصل کیے،97فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے ہیں۔

ترک قوانین کے مطابق گزشتہ انتخابات میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی صدارتی امیدوار نامزد کر سکتی ہے یا پھر ایسا شخص جس کی نامزدگی کو ایک لاکھ لوگوں کی دستخط کے ساتھ حمایت حاصل ہو وہ صدارتی امیدوار بن سکتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More