ترکیہ الیکشن :رجب طیب اردگان کو مخالف امیدوار پر واضح اکثریت حاصل

ہم نیوز  |  May 28, 2023

ترکیہ میں آج ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر رجب طیب اردگان کو مخالف امیدوار پر واضح اکثریت حاصل ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں رن آف الیکشن ہوئے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے، اب تک 20 فیصد سے زیادہ ووٹ گنے جاچکے ہیں اور اردگان کو واضح اکثریت حاصل ہے.

اب تک کے نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردگان 60.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں. ان کے مخالف امیدوار کو 39.1 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More