دبئی: عید کے موقع پر 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا اعلان

ہم نیوز  |  May 28, 2023

عید الاضحیٰ کے موقع پر دبئی کے سُپر اسٹورز میں اشیاء 90 فیصد تک سستی کردی گئیں، سُپر سیل 3 روز تک جاری رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی یہ تین روزہ سُپر سیل ہر شاپنگ کے شوقین فرد کا خواب ہے۔ گرمیوں کی تعطیلات اور آنے والی عید الاضحی کے تہواروں کی خریداری سے لے کر بیک ٹو اسکول تک، شاپنگ سیل دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اِس تین روزہ سُپر سیل کا آغاز جمعے کو ہوا جس روز خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سُپر سیل اتوار تک جاری رہے گی جس میں خریدار کسی بھی اشیاء پر 90 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

دبئی میں موجود کیرفور کے ایک سیلز پرسن نے اس حوالے سے بتایا کہ اس طرح کے ڈسکاؤنٹ والے دنوں میں الیکٹرانکس، موبائل، سوٹ کیس، بچوں کے لوازمات، گھریلو آلات اور گھر کی سجاوٹ جیسی چیزیں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More