امریکی صدر قرض کے حوالے سے پرامید

ہم نیوز  |  May 28, 2023

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ قرض کا معاہدہ جلد طے پانے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرض کی حد کے حوالے سے مذاکرات درست سمیت مں آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آج ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ قرض کے حوالے سے مذاکرات اسپیکر کیون میکارتھی سے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل امریکی ٹریژری سیکرٹری جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ اگر کانگریس نے 31.4 ٹریلین ڈالر کے قرض کی حد میں اضافہ نہیں کیا تو حکومت 5 جون کو اپنے بلوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی جس سے ملک کو ڈیفالٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More