نواز شریف پر حملے کی خبر غلط نکلی

ہم نیوز  |  May 28, 2023

لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف پر حملے کی خبر غلط نکلی۔

لندن میں نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ نواز شرپف پر حملہ ہوا ہے اور وہ حملے میں محفوظ رہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبر کے کچھ ہی دیر بعد خرم بٹ کی جانب سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا جبکہ معلوم ہوا کہ جس کیفے میں نواز شریف موجود تھے اس کے باہر ایک احتجاج ہو رہا تھا اور مظاہرین کی پولیس سے معمولی تکرار کے دوران مظاہرین نے پولیس پر کافی پھینکی جو نواز شریف کی گاڑی پر بھی گری۔

اس سے قبل نواز شریف کے سیکیورٹی انچارج خرم بٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر لندن میں 10 افراد نے حملہ کیا۔ حملہ ایک کیفے کے باہر کیا گیا تاہم نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس نے نواز شریف پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ حملے میں نواز شریف کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف پر حملہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More