عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، میڈیکل رپورٹ

ہم نیوز  |  May 26, 2023

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نےچیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔

عمران خان باتیں کیا کرتا تھا اور نکلا کیا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔

جب جب اس ملک پر برا وقت آیا ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے ،ہم وہ لوگ ہیں جو سمندر میں بھی اپنی بحری فوج کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

ہم شہدا کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ،رپورٹ پیش کرنےسے پہلے ہی عمران خان کے سارے گناہ معاف کردیئےگئے۔

عمران خان کو کیسز میں معافی ملنے کی وجہ سے میڈیکل رپورٹ جاری نہ کی جاسکی۔

کچھ حرکتیں ایسی تھیں جو عام آدمی کی نہیں ہوتیں ۔پاکستانیوں سے اپیل ہے اپنے بچے ان کے حوالے نہ  کریں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More