ہم نیوز | May 26, 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
بابر اعوان عمران خان قانونی مشیر ہیں اور ان کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More