پولیس کی حفاظت میں ہتھکڑی لگے 3 افراد کا عدالت میں قتل

ہم نیوز  |  May 26, 2023

دادو کی تحصیل میہڑ کی مقامی عدالت میں فائرنگ سے تین افراد قتل ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں مقتولین پولیس کسٹڈی میں تھے اور پولیس کی حفاظت میں شنوائی پر آئے تھے۔

قتل ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کھونھارو برادری سے تھا جبکہ حملہ آور بھی کھونھارو برادری سے ہیں۔

دونوں گروپوں میں 2018 سے زرعی زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے،پولیس کے مطابق کچھ سال پہلے بھی حملہ آور گروپ کے دو افراد حاجی نظیر اور مختیار کھونھارو قتل ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احاطے میں قتل ہونے والے دو بھائی اور تیسرا ان کا کزن تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More