یہ دہشتگرد بھی تھا لیکن کسی کو علم نہیں تھا، نواز شریف

ہم نیوز  |  May 26, 2023

لندن: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا لیکن اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا فراڈیا پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا اور اب واسطہ پڑا ہے تو سب سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا اور اس سے بڑا دہشت گرد بھی پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

نواز شریف نے کہا کہ یہ تو ہر معاملے میں دوسرے سے نمبر لے کے آگے آگے جا رہا ہے جبکہ یہ ہیر پھیر اور فراڈیا تو پہلے ہی تھا ساری دنیا جانتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More