مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنائیں، عمران خان کا ہنگامی مراسلہ

ہم نیوز  |  May 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس کو مراد سعید کے تحفظ کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کیطرح ایجنسیز مراد سعید کے قتل کے بھی در پے ہیں۔ میری (محترم چیف جسٹس صاحب سے)گزارش ہے کہ مراد سعید کی زندگی کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے، ازراہِ کرم کیجئے!

محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ارشد شریف کیطرح ایجنسیز مراد سعید کے…

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More