پوری قوم کو آپ کے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے، آرمی چیف کی شہید کی بیٹی سے ملاقات

ہم نیوز  |  May 25, 2023

آرمی چیف جنر ل عاصم منیر نے سپاہی عمران شہید کی بیٹی عذرا سے ملاقات کی اور کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بابا پر ناز ہے۔

کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے قوم کو اشکبار کر دیا تھا جس میں اس نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، سپاہی عمران 12 اپریل 2022 کو انگور اڈہ وزیرستان میں شہید ہوئے تھے۔

ان کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے ہے اور ورثاء میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔

آرمی چیف نے شہید کی بیٹی کو آج جی ایچ کیو کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہر گز فراموش نہیں ہونے دیں گے،پاک فوج ہر مشکل میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل خاص کر بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں،پاک فوج ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی خاطر ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی،انہوں نے ملک و قوم کے تمام تر شہدا کو باعث فخر قرار دیا۔

شہید سپاہی عمران کی بیٹی عذرا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم کو آپ کے بابا سپاہی عمران شہید پر ناز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More