پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل

ہم نیوز  |  May 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق میں ابھی مزید اہم سیاسی رہنما بھی شمولیت اختیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے سابق مرکزی نائب صدر ملک عزت مہمند بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے 2017 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ ارکان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More