وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں دینے کا اعلان

ہم نیوز  |  May 25, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ ریڈیو کے ملازمین کو مئی کی تنخواہ نہیں دی گئی،ریڈیو ورکرز کو مئی کی تنخواہوں دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

پشاور میں ریڈیو پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی عمارت کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اسی ریڈیو پاکستان پشاور سے دنیا کو مملکت کی آزادی کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ جس جگہ سے آزادی کی صدا بلند ہوئی اس کو جلا دینا ملک دشمنی کی مثال ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کے درمیان جو دلخراش واقعات ہوئے اس نےعوام کو صدمہ پہنچایا۔ یہ یادگاریں پاکستان کی دفاعی قوت ہیں، تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ صوت القرآن چینل کی کسی ایک چیز کو بھی نقصان نہیں پہنچا جبکہ دوسری طرف شہدا کے مجسمے کو آگ لگادی گئی جس سے زیادہ ملک دشمنی کوئی نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ قومیں اپنی تاریخ کو جان سے عزیز رکھتی ہیں، اللہ نے پاکستان کو اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں ایٹمی قوت بنایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More