تنخواہوں میں 20 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز

ہم نیوز  |  May 25, 2023

آئندہ مالی بجٹ میں وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے لیکن اسحاق ڈار نے معاملہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ تک موخر کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ای او بی آئی پنشنرز کے لئے عبوری امداد کی سفارش بھی کی جا رہی ہے لیکن اس پر حتمی فیصلہ بھی کابینہ ہی کرے گی۔

اگلے مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ خسارہ اخراجات اور آمدنی کے درمیان فرق مجموعی ملکی پیداوار کے تقریباً 7.4 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ کافی بڑا ہے لیکن اب بھی جی ڈی پی کا تقریباً 0.7 فیصد ہے جو جانے والی مالی سال کے نظرثانی شدہ خسارے سے کم ہے،بجٹ کے نصف سے زیادہ رقم سود کی ادائیگی کے لئے مختص رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More