وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ متوقع

ہم نیوز  |  May 24, 2023

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے.

جنگ اخبار کے مطابق گاڑیوں کی قیمت کی بنیاد پر نان فائلرز پر ایڈوانس ٹیکس میں 10سے 35فیصد اضافہ کی تجویز زیر غور ہے۔

آر ایم ایم سی کمیٹی نےگاڑیوں کے انجن کی استعداد کے بجائے قیمت کی بنیاد پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی بڑی تجویز دی ہےجبکہ پہلے گاڑیوں کی انجن کی استعداد کی بنیاد پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جاتا تھا۔

ریسورس اینڈ ریونیو موبولائنزیشن کمیشن نے ایف بی آر کو تجویز دی ہےکہ گزشتہ تین سال سے ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں شامل کارپوریٹ سیکٹر کی ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑی پر 2فیصد ایڈوانس ٹیکس اور نان کارپوریٹ سیکٹر کی گاڑی پر 3فیصد ٹیکس عائد کیاجائے ۔

انفرادی شخص کےلیے 10فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More