فوجی تنصیبات پر تحریک طالبان یا پھر پی ٹی آئی نے حملہ کیا،یہ یاد رکھیں، مریم نواز

ہم نیوز  |  May 24, 2023

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر تحریک طالبان یا پھر پی ٹی آئی نے حملہ کیا،یہ یاد رکھیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 9مئی کے جرم کے بعد عمران خان کی جماعت بھی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں، پاکستان کیلئے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر تو عمران خان نے ملک ہی جلا ڈالا، کوئی بھی پاکستانی فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی حمایت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں، پاکستان پہلے،پاکستان کی سیاست میں ایسی پرتشدد سوچ رکھنے والے کسی گروہ کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More