جناح ہاؤس حملہ کیس، خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

ہم نیوز  |  May 24, 2023

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے سات روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

خدیجہ شاہ کو پولیس نے سر ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا جہاں انسدادِ دہشت گردی نے شناخت پریڈ مکمل کرنے کے بعد خدیجہ شاہ کو دوبارہ 30 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے 23 مئی کو اپنی گرفتاری دے دی تھی۔ ان پر سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی  میں ملوث ہونے کا الزام ہے، وہ پولیس کو مطلوب تھیں۔

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی  ہیں۔ انہیں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

قبل ازیں 21 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے کی مبینہ مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بذات خود اعلان بھی کیا تھا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 190 ملین پاؤنڈز کیس کے ماسٹر مائنڈ ہیں، فیصل واوڈا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے آڈیو پیغام میں خدیجہ شاہ نے کہا تھا کہ میں خود کو پولیس کے حوالے کرنے جا رہی ہوں اور میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ پچھلے پانچ دن میرے لیے بہت مشکل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More