پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں6 جون سے 20 اگست تک تعطیلات کا اعلان

ہم نیوز  |  May 24, 2023

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں6 جون سے 20 اگست تک تعطیلات ہونگی۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا مراسلہ جاری کردیا ، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز 21 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

علاوہ ازیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے بھی موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز میں 15جون سے 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

کاشف مرزا نے کہا کہ صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More