روس سے پاکستان کیلئے پہلا کارگو جہاز 28 مئی تک عمان پہنچنے کا امکان، وزیر پیٹرولیم

ہم نیوز  |  May 24, 2023

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کیلئے پہلا کارگو جہاز 28 مئی تک عمان پہنچنے کا امکان ہے، جہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل پاکستان لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے روس سے آنے والے کارگو میں ایک لاکھ ٹن تیل ہوگا،چھوٹے جہازوں پر پاکستان تیل جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پہنچ جائے گا۔

پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر 50ہزار ٹن سے زائد کا شپ نہیں لگ سکتا،روس سے پاکستان کیلئے تیل کی درآمد سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی۔

پہلے کارگوکے بعد بھی پاکستان روس سے سستاتیل حاصل کرے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آئی ایم ایف غریب کے لئے سستے پیٹرول پیکج پراعتراض کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More