پی ٹی آئی حکومت کا ایک ارب 30کروڑ روپے کے اشتہارات کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

ہم نیوز  |  May 24, 2023

تحریک انصاف حکومت کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، اشتہارات کی مد میں خیبر پختونخوا کے خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا، محکمہ اطلاعات کی طرف سے ایف آئی اے کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق تحریک انصاف حکومت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مد میں خزانے کو ایک ارب 30کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔

مراسلے کے مطابق مبینہ کرپشن میں بینک منیجر، پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث پائے گئے جبکہ اشتہارات کی رقم کی غیر متعلقہ افراد کو ادائیگی کی گئی۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ڈائریکٹر سے جب ریکارڈ طلب کیا گیا تو اس نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More