ہم نیوز | May 24, 2023
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز میں 15جون سے 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
کاشف مرزا نے کہا کہ صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More