عمر عماری کا بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  May 23, 2023

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمر عماری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق عمر عماری کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ، 9مئی کو حساس تنصیبات اور شہدا کی یادگار جلانا شرمناک عمل تھا ۔

میں اپنے آپ کو محب وطن سمجھتا ہوں، سیاست میں بہتر پاکستان بنانے آیا تھا، پارٹی چھوڑ کر سندھ اسمبلی کی رکنیت واپس کررہاہوں ۔

یاد رہے کہ عمر عماری پی ایس 126 عزیز آباد کے علاقے سے منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More