عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہدا کے نام پر ساڑھے 5 لاکھ ڈالرز اینٹھ لیے، عامر میر کا الزام

ہم نیوز  |  May 23, 2023

لاہور: نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 نام نہاد شہدا کے نام پر ساڑھے 5 لاکھ ڈالرز اینٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فرضی لاشوں کا دعویٰ کر کے پھر سے اپنی جیب گرم کی، عمران خان نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے 5 لاکھ 34 ہزار ڈالرز بطور امداد لینا تسلیم کیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بھی 9  مئی کی طرح انتشار اور فساد پھیلانے کیلئے استعمال ہوگی، 9 مئی کو پنجاب پولیس پر اسلحہ استعمال کرنے کی پابندی تھی۔

عامر میر نے دعویٰ کیا کہ 25 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ حالیہ تاریخ کا بڑا جھوٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More